ReadUrdu principal msg

!عزیز طالبات اساتذہ کرام اور والدین

نئے تعلیمی سال ۲۰۱۷۔۲۰۱۸میں خوش آمدید۔۔۔
نوجوان ذہنوں کو تعلیم یافتہ بناتے ہوئے ان کے دلوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین غلام محمد آباد ،فیصل آباد کے رہنما کی حیثیت سے ہمار ا مطمع نظر طالبات میں خوابیدہ جادوئی صلاحیتوں کو بیدار کرنا،ان کی مخفی ذہانت کو بروئے کار لانا،دریافت کا ذوق اور مسابقت پیدا کرناہے۔ہمارا عزم ہے کہ طالبات کو صحت مند،جرات آموز ماحول فراہم کیا جائے جس میں ان کی فکرِنو اور تخلیقی صلاحیتیں پروان چڑھ سکیں اور وہ اکیسویں صدی میں ترقی کی منا زل متاثر کن انداز میں طے کرسکیں۔

نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے ایک ثابت قدم اور غیر متزلزل جذبہ تما م طالبات میں جاگزیں ہو رہا ہے جو نہ صرف انہیں اچھی طالبات بلکہ عمدہ انسان بنانے میں معاون ہوگا ۔
میں کالج ہذٰا کی اس ترقی سے بے حد مسرورہوں کہ جہاں اخلاقی اقدار اور جدید طریقہ ہائے تعلیم و تدریس کے سنگم سے نئی نسل کو پروان چڑھایا جا رہا ہے جو بہتر آگہی اور جذباتی استحکام کی ضامن ہو گی مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں ہم ترقی کے اس سفر کوبھرپور جو ش و جذبے کے ساتھ جاری رکھے گے اور متعلمین کی نسلِ نو کو کُلی تعلیم و تربیت کے پیہم مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔
میر ے قابل اساتذہ ہر طالبعلم کی ترقی و نگرانی کے لئے کوشاں ہیں۔انہیں اپنی کمزوریو ں پر قابو پانے کا حوصلہ بخش رہے ہیں۔میں تما م اساتذہ سے درخواست کرتی ہوں کہ ایک موزوں،بامعنی اور شرکت سے بھرپور تعلیمی ماحول قائم رکھیں قابل طالبات میں مہارت پیدا کرنے کے لئے ان کی خفیف کاوشو ں کو بھی وسیع تناظر میں نگاہِ تحسین سے دیکھیں۔

؂ ذرا نم ہو تویہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی